• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیبلز میں خرابی، پاکستان کو 1750 جی بی پی ایس ڈیٹا کمی کا انکشاف

اسلام آبا د (ساجد چوہدری )سب میرین کیبلز میں خرابی سے رواں سال پاکستان کو 1750 جی بی پی ایس ڈیٹا کی کمی کا انکشاف ہوا ہے ،2024 میں اب تک سب میرین کیبلز کی خرابی کے 4 واقعات رونما ہوچکے ہیں .

دستاویزات کے مطابق فروری، جون، جولائی اور اگست میں سب میرین کیبلز میں خرابی کے واقعات ہوئے،زیر سمندر کیبلز کی خرابی کے دو چھوٹے اور دو بڑے واقعات ہوئے فروری میں SEAMEWE-5 کیبل میں مصر کے قریب کٹ لگا، 17 جون کو SEAMEWE-4 کیبل کراچی کے قریب کٹ گئی

زیر سمندر SEAMEWE-4 کیبل کٹنے سے 1500 جی بی پی ایس ڈیٹا کی کمی ہوئی.

 31 جولائی کو پی ٹی سی ایل سسٹم کی کنفگریشن میں فالٹ آیا17 اگست 2024 کو AAE-1 کیبل کی خرابی کی وجہ سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی، زیر سمندر کیبل AAE-1 کی خرابی سے 250 جی بی پی ایس ڈیٹا کی کمی ہوئی۔

اہم خبریں سے مزید