جہلم (ایجنسیاں)اسلام آبادکی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک پر احتجاج کے کیس میں بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان کی دونوںبہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت 20 ، 20 ہزار روپے مچلکوں پر منظور کیںجس کے بعد علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو جہلم جیل سے رہا کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں نے شاندار استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں ‘اس موقع پر علیمہ خان کا بیٹا شہروز اور بہن نورین خان نیازی بھی جیل کے باہر موجود تھے۔