واشنگٹن (آئی این پی)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملرنے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کافیصلہ پاکستانی عدالتوں نے ملکی قوانین اور آئین کے مطابق کرنا ہے، صدر جو بائیڈن کو اراکین کانگریس کی جانب سے لکھے گئے خط پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔