راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)ضلع مری میں سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کی جامع حکمت عملی پر غور کے لئے اعلی سطع کا اجلاس ہوا جس میں کمشنر راولپنڈی ،آر پی او اور ڈپٹی کمشنر مری سمیت دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں مری انتظامیہ کی جانب سے سرمائی اور برفباری سیزن، سہولت مراکز، سیاحوں کے لئے کئے گئے انتظامات سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر مری نےسرمائی موسم میں سیاحوں کے لیے کیے گئے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے کہا کہ ٹریفک مینجمنٹ پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔