• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ‘ مشرقی بائی پاس میں ٹکی ٹافی بنانیوالا غیرقانونی کارخانہ سیل

کوئٹہ(خ ن)ناقص خوراک کے تدارک کیلئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کھانے پینے کے مراکز اور کارخانوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں ۔ اتھارٹی ٹیموں نے اس ضمن میں مشرقی بائی پاس کوئٹہ میں ناقص و مضر صحت ٹکی ٹافی بنانے والا ایک غیر قانونی کارخانہ سربمہر جبکہ قوانین کی خلاف ورزی پر کوئٹہ ، ڈھاڈر ، لورالائی اور گوادر میں 20 سے زائد خوراک کے مراکز مالکان پر جرمانے عائد کئے ۔ ترجمان بی ایف اے کے مطابق پلمیٹ کارخانہ میں صفائی و نکاسی آب کے انتظامات انتہائی ناقص ، یونٹ کی دیواریں گندی ، مشینری آلودہ و جراثیم زدہ جبکہ ہوا کی آمد و رفت کے انتظامات نامناسب پائے گئے۔ کارخانہ میں تیار کردہ ٹکی ٹافیوں پر تیاری و تاریخ تنسیخ ظاہر نہیں کی گئی تھی جبکہ پلمیٹ کی تیاری میں زیر استعمال کلرز ، کیمیکل و دیگر اجزا نان فوڈ گریڈ ، تمام مصنوعات غیر رجسٹرڈ شدہ اور پراسیسنگ میں زیر استعمال پانی آلودہ پایا گیا ۔فیکٹری کے ملازمین کی ذاتی صفائی کی حالت ابتر اور فٹنس سرٹیفکیٹ ماسک ، ہیڈ کورز وغیرہ بھی موجود نہیں تھے۔ علاوہ ازیں کوئٹہ ، ڈھاڈر ، لورالائی اور گوادر میں جرمانہ کئے گئے مراکز میں کوکنگ آئل کمپنی ، نمکو کارخانے ، بیکنگ یونٹ اور جنرل ڈیپارٹمنٹل اسٹورز شامل تھے جن سے ایکسپائرڈ و پابندی عائد مصنوعات کی بڑی مقدار ضبط کی گئی ۔
کوئٹہ سے مزید