• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصاف پینل نے سول سیکرٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات کو مستردکردیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان سول سیکرٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن انصاف پینل کے صدر محمد رفیق زہری نے ایسوسی ایشن کے حالیہ انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دوبارہ آئینی اور جمہوری طریقے سے انتخاب کرایا جائے ، یہ بات انہوں نے جمعہ کو چاند پینل کے صدر میر دلاور خان رئیسانی ، سورج پینل کے صدر میر خالقداد رند کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ 24 اکتوبر کو ایسوسی ایشن کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی ، جانبدار چیئرمین نے الیکشن کی شفافیت کو مشکوک کردیا ،انہوں نے کہا کہ انتخابات میں 1692 ووٹ کاسٹ ہوئے جب ووٹوں کی گنتی کی گئی تو معلوم ہوا کہ 1749 ووٹ کاسٹ کئے گئے تھے جس سے صاف نظر آرہا ہے کہ انتخاب میں دھاندلی کی گئی جس کی مذمت کرتے ہیں،ہماری جیت کو شکست میں تبدیل کیا گیا ہے تینوں پینلز نے الیکشن کو مسترد کردیا ہے ،انہوںنے کہا کہ سول سیکرٹریٹ کے ملازمین کا مینڈیٹ کسی کو چوری کرنے نہیں دیں گے اور نہ ہی اپنے حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے اس حوالے سے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سول سیکرٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات دوبارہ کرائے جائیں ۔
کوئٹہ سے مزید