• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہدہ کونسل اور ہدہ کمیونٹی کی جانب سے صوبائی وزیر تعلیم سے اظہار تشکر

کوئٹہ (پ ر)ہدہ کونسل اور ہدہ کمیونٹی نے صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ ہدہ کے سکولوں کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی اور سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ اہلیاں علاقہ نے ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کے اقدامات پر اظہار تشکر کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی سربراہی میں محکمہ تعلیم کی ایک ٹیم نے ہدہ کے سکولوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ہدہ کونسل کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ سلیم بلوچ ، مسلم لیگ ن کوئٹہ کےرہنما ارباب محمد اقبال کاسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
کوئٹہ سے مزید