• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی پی ایل اے کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس ،انتخابات کا اعلان کردیاگیا

کوئٹہ (پ ر)بلوچستان پروفیسر ز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس 23 اکتوبرکو منعقد ہوا۔ جس میںبی پی ایل اے کے آئین کے آرٹیکل- 20 سیکشن- 3 کے تحت بی پی ایل اے الیکشن 2024 کا اعلان کیا گیا ، لہذا بی پی ایل اے کے مرکزی کابینہ کے انتخابات 26 نومبر 2024 کو منعقد ہوں گے،ایگزیکٹوکونسل میں درج ذیل پروفیسرز کے ناموں کی الیکشن کمیٹی کے لیے منظوری دی گئی۔ جن میںپروفیسر حفیظ الرحمان (چیئرمین) ،پروفیسر غلام مصطفٰی(ممبر)، پروفیسر سید ایاز محمود (ممبر)،پروفیسر ڈاکٹر سیف اللہ خان (ممبر) اورپروفیسر عبدالرزاق بازئی (ممبر)شامل ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید