• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹیوں میں مستقل بنیادوں پر تعیناتیاں کی جائیں، جے ٹی آئی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جمعیت طلباء اسلام کے مرکزی کنونیئر محمد اویس نے کہا ہے کہ بلوچستان کی یونیورسٹیوں میں مستقل بنیادوں پر تعیناتیاں ،فیسوں میں کمی ، سائنس کالج ہاسٹل کو فعال کیا اور ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا دوبارہ انعقاد کیا جائے ،یہ بات انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر عبدالمنان کاکڑ ، عبدالغفور سمالانی ، نظام الدین ، حکمت اللہ کاکڑ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت طلباء اسلام ملکی سطح پر سب سے بڑی طلباء تنظیم ہے جس کے تمام علاقوں میں یونٹ موجود ہیں ، ملک بھر میں تنظیم کی رکنیت سازی جاری ہے ، سندھ ، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بعد گزشتہ روز سائنس کالج کوئٹہ میں ایک تقریب کے دوران بلوچستان میں بھی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ، ہماری تنظیم طلباء میں فکری اور تعلیمی حوالے سے آگاہی مہم چلارہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ لیا جائے ، یونیورسٹی میں مستقبل بنیادوں پر اساتذہ کو تعینات کیا جائے ،تعلیمی اداروں کے فیسوں میں اضافہ طلباء کے ساتھ ظلم ہے لہٰذا تمام تعلیمی اداروں میں فیسوں پر نظر ثانی کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ سابق فاٹا کے طلباء بھی مسائل کا شکار ہیں ان کے مسائل کے حل کی حمایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے طلباء پر پنجاب کے مختلف تعلیمی اداروں میں تشدد کی مذمت کرتے اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بلوچستان کے طلباء کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔
کوئٹہ سے مزید