اسلام آباد ( نمائندہ جنگ )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے حالیہ اقدام پر شدید تشویش ہے، اسرائیلی جارحیت علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے ۔ وزیراعظمآفس پریس ونگ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اسرائیل کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے بلکہ یہ کارروائی خود مختاری اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔