• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی کارروائیاں، اغوا سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان( سٹاف رپورٹر )پولیس کی کارروائیاں، اغوا سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق پولیس نے اغوا کے الزام میں چار نامزد ودیگر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،بستی ملوک پولیس کو فضلاں مائی نے بتایا کہ ملزمان شہزاد ، غلام مرتضی وغیرہ میری بیٹی رخسانہ بی بی کو اغوا کرکے لے گئے جب کہ بدھلہ سنت پولیس کو نسیم اختر نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان میری بیٹی 17سالہ منعظہ نور کو اغوا کرکے لے گئے، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،شاہ رکن عالم پولیس نے کم عمر بچہ سے بدفعلی کی کوشش کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس کو اشفاق نے بتایا کہ میرا بیٹا گھر سے باہر موجود تھا کہ ملزم مدثر اسے ورغلاکر لے گیا اوربدفعلی کی کوشش کرکے ارتکاب جرم کیا ،پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ، پکچر موشن ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،جلیل آباد پولیس نے انٹر نیٹ کیفے پر چھاپہ مارکر نازیبا وڈیو دیکھتے ہوئے ملزمان نفیس ،وسیم وغیرہ کو قابو کرلیا جن کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے دوافراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،چہلیک پولیس کو محمد جاوید نے بتایا کہ ملزمان یوسف اور وحید الرحمان نے غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ قائم کرکے عوام سے بھتہ خوری کرتے ہوئے پائے گئے، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید