• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس آئینی بینچ کے سربراہ نہ بنیں، جسٹس منصور اور جسٹس منیب معذرت کرلیں، سیاسی مشیر وزیراعظم

کراچی (ٹی وی رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے سنیئر رہنما اور وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ چیف جسٹس کو آئینی بینچ کا سربراہ نہیں بننا چاہئے،جسٹس منصور اور جسٹس منیب خود بھی بینچ سربراہ بننا پسند نہیں کرینگے ، جوڈیشل کمیشن ان کے بعد والے ججز کو بنانے پر غور کرے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں بیٹھنے سے جسٹس منصور اور جسٹس منیب کو معذرت کر لینی چاہیے، جوڈیشل کمیشن نے آئینی ججز کو تعینات کرنا ہے کیا اس میں یہ ٹاپ تھری ججز شامل ہوں گے؟

اس سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے پاس اختیار ہے وہ جہاں سے بھی شروع کرے لیکن میں سمجھتا ہوں جو ہمارے سنیئر ترین ججز سپریم کورٹ میں ہیں جسٹس منصور اور جسٹس منیب یہ خود بھی اس بات کو پسند نہیں کریں گے کہ انہیں آئینی بینچ کا سربراہ بنایا جائے ۔ میری رائے یہی ہے کہ جوڈیشل کمیشن ان سنیئر ججز کے بعد والے ججز کو بنانے پر غور کرے۔ 

قانونی طور پر ان تین سنیئر ترین ججز کو لایا جاسکتا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے آئینی بینچ کا انتخاب کرنا ہے تو کیسے مناسب لگے گا کہ وہ کہیں کہ میں خود ہی بن جاتا ہوں اور اس وجہ سے انہیں نہیں ہونا چاہیے تاکہ وہ چیف جسٹس کے طو رپر توازن رکھیں۔

kk

اہم خبریں سے مزید