لاہور ( خبرنگار) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے فارم 47 کے حکمران عوام کا جذبہ عمران خان کے بارے جان چکے ہیں کہ جس طرح 8 فروری کو مینڈیٹ دیا وہ اب بھی جذبہ جوش اور جنون قائم ودائم ہے ، عمران خان کی رہائی کیلئے سٹرکوں پر نکلنا ہو گا ،عوام جعلی مینڈیٹ والے حکمرانوں سے بدلہ لینے کیلئےتیا ر ہیں ،وہ گزشتہ روز تحریک انصاف لاہور کی میڈیا کوآرڈینیٹر زیبا ناز سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کر رہی تھیں۔