رحیم یارخان (نیوز ایجنسی )رحیم یار خان پولیس کو کچہ میں بڑی کامیابی مل گئی۔کچہ جمال دین والی کے علاقے میں جاری آپریشن میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے جن کی شناخت بدلہ منگلانی اور قاسم چاچڑ کے ناموں سے ہوگئی، منگلانی اور قاسم چاچڑ پولیس اہلکاروں کے قتل ، رہزنی ، اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دونوں ڈاکو کچے میں سرگرم خطرناک جرائم پیشہ عناصر کا حصہ تھے۔