• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز اور ورلڈ فوڈ پروگرام کا یمن میں خوراک کی فراہمی پر اتفاق

ریاض (اے پی پی)سعودی عرب کی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات نے اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ساتھ یمن میں خوراک کی فراہمی کے مشترکہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ایس پی اے کے مطابق سعودی ایجنسی اور ورلڈ فوڈ پروگرام کی جانب سے اس معاہدے کا مقصد یمن میں انتہائی ضرورت مند خاندانوں کو 25 ملین ڈالر مالیت کی خوارک فراہم کرنا ہے۔ اس حوالے سےشاہ سلمان مرکز کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے بتایا جدہ میں ساحل اور جھیل چاڈ کے علاقے میں بے گھر افراد اور پناہ گزینوں کی مدد کے لیے ڈونر کانفرنس کے موقع پر معاہدہ ہوا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید