کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر سردار سحر گل خلجی ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال اعوان سینئر نائب صدر ارباب اقبال کاسی، ضمیر اختر ،ذاکر بنگلزئی ، سلمان درانی ،اسماعیل بنگلزئی ودیگرنے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو نیشنل پارٹی کا صدر اوررجب علی رند کو نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کے کونسل سیشن کا انعقاد سیاسی اور جمہوری عمل کا تسلسل ہے۔