اسلام آباد(اے پی پی)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو 3 روز کے لیے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ایمان مزاری اور ہادی علی کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کے روٹ کے دوران کار سرکار میں مداخلت کے کیس کی جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔