• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک روس تعلقات میں مزید مضبوطی خوش آئند‘ شہباز شریف

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک روس تعلقات میں مزید مضبوطی اور استحکام خوش آئند ہے‘اسلام آباد اور ماسکو کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی وسیع استعداد موجود ہے جس سے استفادہ حاصل کرکے دونوں ممالک کے عوام کی ترقی کے اہداف کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز روسی فیڈرل اسمبلی کی فیڈریشن کونسل کی اسپیکر ویلنٹنینا میتویآنکو سے گفتگو میں کیا جنہوں نے اسلام آباد میں وفد کے ہمراہ وزیر اعظم سے ملاقات کی۔شہبازشریف نے کہا کہ روسی اعلی قیادت کی جانب سے حالیہ دوروں کی بدولت پاکستان اور روس کے مابین تعلقات میں مزید مضبوطی اور استحکام خوش آئند ہے۔ وزیرِ اعظم نے ملاقات میں مزید کہا کہ دسمبر 2024 میں منعقد ہونے والا پاکستان و روس مشترکہ کمیشن کا اجلاس دونوں ممالک کے مابین تعاون کو وسعت دینے کا اہم موقع ثابت ہوگا۔ملاقات میں وزیرِ اعظم نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کیلئے نیک خواہشات کے ساتھ ساتھ انہیں جلد دورہ پاکستان کی دعوت کا پیغام دیا۔
اہم خبریں سے مزید