• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرو بس سروس کیلئے ڈپو تعمیر ، سہولتوں کی فراہمی کا پراجیکٹ شروع کرنیکا فیصلہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ، نیوز رپورٹر)سی ڈی اے نے اسلام آ باد شہر میں میٹرو بس سروس چلانے کیلئے زیرو پوائنٹ پر بس ڈپو کی تعمیر اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کا پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ اس پراجیکٹ پر ایک ارب 59کروڑ 58لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ سی ڈی اے نے اس منصوبہ کیلئے اوپن ٹینڈرز طلب کئے ہیں۔ ذ رائع کے مطا بق اس منصوبہ کیلئے تین نجی فرموں نے بڈز جمع کرائی ہیں۔ ان فرموں کی ٹیکنکل بڈز کھول دی گئی ہیں جن کی ایویلو ایشن کا پراسیس جاری ہے۔ یہ پراسیس مکمل ہونے کے بعد فنانشل بڈز کھولی جائیں گی اور کام ایوارڈ کیا جا ئے گا۔ پراجیکٹ کے تحت بس ڈپو تعمیر کیا جا ئے گا جس میں بیک وقت ایک سو بسیں پارک کی جاسکیں گی۔ الیکٹرک بسوں کیلئے یہا ں چارجنگ اسٹیشن تعمیر کیا جا ئے گاجس میں بیک وقت 40بسوں کی چارجنگ کی جاسکے گی۔ پراجیکٹ چھ ماہ میں مکمل کیا جا ئے گا۔
اسلام آباد سے مزید