راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)ڈینگی سے مزید دو ہلاکتوں کی سرکاری تصدیق کی گئی ہےجس کے بعد راولپنڈی میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد گیارہ ہوگئی ہے۔کلر سیداں کی50سالہ خاتون ذکیہ اورٹیکسلا کی32سالہ خاتون نادیہ نورین ڈینگی کے باعث جان کی بازی ہار گئیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے141کنفرم مریض سامنے آئے جس کے ساتھ ڈینگی کےکنفرم مریضوں کی تعداد4427ہوگئی ۔268 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ بے نظیر بھٹو ہسپتال میں مریضوں کی تعداد 70 ،راولپنڈی ٹیچنگ ہسپتال میں 41 ،فوجی فاؤنڈیشن میں 26 ، ہولی فیملی ہسپتال میں 76جبکہ راولپنڈی کے مختلف پرائیویٹ ہسپتالوں میں تعداد 55 سے تجاوز کر گئی ہے۔