راولپنڈی( خصوصی نمائندہ )تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہاہے کہ جمعہ یکم نومبر کو ملک بھر میں ’’یوم یکجہتی مظلومین ‘‘کے موقع پر اجتماعات میں اسرائیلی جارحیت ، ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف صدائے احتجاج بلندکی جائیگی۔کشمیروفلسطین سمیت عالم اسلام کو درپیش تمام مسائل کے حل کیلئے امت مسلمہ کو متحدہوناہوگا۔ان خیالات اظہار انہوں نے ٹی این ایف جے کی ورکنگ ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں اور انکے سرپرستوں کو آہنی شکنجے میں جکڑاجائے ۔