• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (خبر نگار خصوصی)راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے سنگجانی کے مقام پر پمپ کو فنکنشل کر دیا گیا، پمپنگ سٹیشن کی مرمت کے بعد پانی کی سپلائی بحالی کر دی گئی ۔ کئی روز قبل پمپ جل گیا تھا جس کے باعث راولپنڈی کنٹونمنٹ کے علاقوں میں مکینوں کو عارضی طور پر پانی کی قلت کا سامنا تھا۔ اگلے ایک سے دو روز میں کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں میں پانی کی مکمل فراہمی کو یقینی بنا دیا جائے گا۔
اسلام آباد سے مزید