• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین کی حفاظت کیلئے کردار ادا کیا، سبط الحیدر بخاری

اسلام آباد(جنگ نیوز) 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کی خوشی میں پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ کے انچارج سبط الحیدر بخاری نے آبپارہ چوک میں یوم اظہار تشکر ریلی سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین کی حفاظت کے لئے کردار ادا کیا۔ 26 ویں آئینی ترمیم پر بلاول بھٹو زرداری کے اصولی موقف کو پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ اس موقع پرافتخار شہزادہ،راشد چوہان،راجہ شکیل عباسی،راجہ عمران اشرف سمیت خواتین اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اسلام آباد سے مزید