• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کالج فار گرلز میں جدید سلائی سکلز لیب پروگرام شروع

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) مسلم لیگ ( ن ) کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے اسلام آباد کی عوام سے کیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔ اسلام آباد کے ماڈل کالج فار گرلز میں جدید سلائی سکلز لیب کا پروگرام شروع کروا دیا گیا جس کو مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔اسلام آباد میں خواتین کو مارکیٹ کے مطابق مہارتیں فراہم کرنے کے لئے ایک اہم اقدام کے طور پر نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن اسلام آباد کالج فار گرلز (ICG) میں جدید سلائی سکلز لیب کا قیام عمل میں لا رہی ہے۔
اسلام آباد سے مزید