• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی راجہ فیصل رشید نے ڈکیتی اور قتل کیس میں گرفتار دو ملزمان کو سزائے موت دیدی۔ رواں برس گیارہ مارچ کو تھانہ گنجمنڈی میں درج کیس کے مطابق ملزمان عمر شہزاد اور شہباز گل ستی نے دوران ڈکیتی فائرنگ کر کے ریاست حسین کو قتل کر دیا تھا۔ جرم ثابت ہونے پر عدالت نے دونوں ملزمان کو قتل کے جرم میں سزائے موت پانچ پانچ لاکھ روپے ہرجانہ اور ڈکیتی سمیت دیگر الزامات کے تحت مجموعی طور پر دس دس برس قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔
اسلام آباد سے مزید