• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں 3ماحول دوست سائیکلنگ ٹریک بنیں گے ،چیئر مین سی ڈی اے

اسلام آباد( نیو زرپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد بائی سائیکل لین پراجیکٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ منصوبے پر مرحلہ وار کام کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ سائیکل ٹریکس منصوبے میں ایکٹیویٹی زونز اور الیکٹرک بائیکس کے لئے چارجنگ پوائنٹس بنائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ فیز ون میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر مارگلہ روڈ، F-6 اور سیکٹر G-6 میں ماحول دوست سائیکلنگ ٹریکس بنائے جائیں گے ۔ دریں اثناء چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں اسلام آباد میں اوپن سپیسز کی پالیسی، قبرستانوں کی صورتحال اور اسلام آباد بیوٹیفکیشن پلان کا جائزہ لیا گیا۔ محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد کے سرکاری قبرستان میں تدفین کی مد میں کسی قسم کی وصولی نہیں کی جائے گی۔
اسلام آباد سے مزید