• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) تھانہ سٹی کے علاقہ نالہ لئی کے قریب پولیس نے فائرنگ کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ ایک فرار ہو گیا۔ پولیس پارٹی سنیپ چیکنگ کی غرض سے علاقہ میں موجود تھی کہ ملزموں نے دیکھتے ہی بھاگنے کی کوشش کی اور فائرنگ شروع کر دی۔ زخمی ملزم کی شناخت محمد رفیق کے نام سے ہوئی جو متعدد موٹر سائیکل چوری و دیگر مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ملزم سے مسروقہ موٹر سائیکل، 1500 گرام چرس اور پسٹل برآمدہوا۔
اسلام آباد سے مزید