• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وارداتوں کے ملزم نہ پکڑے جا سکے،ایک ایس ایچ او معطل، دوسرے کو ہٹا دیاگیا

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وفاقی دارالحکومت میں بینک لوٹنے کی چار وارداتوں کا کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔ تھانہ کراچی کمپنی کے ایس ایچ او عمران منیر کو معطل کر کے ناصر منظور کو ایس ایچ او لگا دیا گیا ۔ تھانہ شالیمار کے ایس ایچ او شوکت عباسی کو بھی ہٹا دیا گیا۔ ادھر بینک سے اٹھارہ لاکھ روپے لوٹنے ،تیرہ افرادکوزخمی اورایک کوقتل کرنے، تھانہ آئی نائن کی حدود کچنار پارک میں لڑکی اور لڑکےکو گولیاں مارکر زخمی کرنے سمیت پانچوں وارداتوں کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے مگر متعلقہ تھانے کسی ایک بھی واردات کے ملزمان کوگرفتار نہیں کر پائے۔ ڈی آئی جی علی رضانےایس ایچ اوسب انسپکٹر عمران منیر کومعطل کر کےانکی جگہ ایس ایچ اوتھانہ کرپاسب انسپکٹر چودھری ناصرمنظورکوتھانہ کراچی کمپنی کاایس ایچ اوتعینات کردیا۔علاوہ ازیں سب انسپکٹر سلیم رضاکوایس ایچ اوتھانہ کرپااورتھانہ شالیمارکے ایس ایچ اوشوکت عباسی کوہٹاکرانکی جگہ سب انسپکٹر میاں خرم شہزادکوایس ایچ او شالیمارتعینات کردیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید