• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردوں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائےجائیں، ایکس سروس مین سوسائٹی

اسلام آباد ( جنگ نیوز) صدر ایکس سروس مین سوسائٹی سابق سینٹرلیفٹینٹ جنرل(ر)عبدالقیوم نے ملک میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے پیچھے بھی ہندوستا ن کا ہاتھ ہے۔ دہشتگردوں کو کم سے کم وقت میں مثالی سزا دینے کیلئے ان کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپور آزادکشمیر میں سابقہ فوجیوں اور صحافیوں اور سول سوسائٹی کے افراد سے خطاب میں کیا ۔ انہوں نے کہا ہندوستان کے آئین میں تبدیلیوں سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق رائے دہی کو نہیں چھینا جاسکتا ۔ 27اکتوبر 1947کو اس لئے سیاہ ترین دن گردانہ جاتا ہے چونکہ اس دن ہندوستان نے اپنی افواج کو کشمیر میں داخل کرکے لوگوں کے حق خودارادیت کے جمہوری حق پر ڈاکہ ڈالا ، ایکس سروس مین سوسائٹی کے تمام ممبران اس کی مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں فوجی عدالتوں سے سزایافتہ درندے عام عدالتوں سے ضمانتوں پر رہا ہوئے جس سے ان کی حوصلہ افزائی ہوئی ۔
اسلام آباد سے مزید