اسلام آباد ( عاصم جاوید، خبر نگار) ڈسٹرکٹ کورٹس اسلام آباد میں آنے والے دو افراد کی جیبوں سے انڈے برآمد ہوئے۔ سکیورٹی عملے نے انڈے قبضے میں لے کر دونوں افراد کو احاطہ عدالت میں داخلے کی اجازت دیدی۔ ڈسٹرکٹ کورٹس کے مرکزی گیٹ پر سکیورٹی کا عملہ داخلے کے وقت آنیوالے افراد کی معمول کی چیکنگ میں مصروف تھا کہ پہلے ایک شخص کی جیب سے دو انڈے اور پھر اس کے پیچھے موجود دوسرے شخص کی جیب سے ایک انڈہ برآمد ہوا۔ عملے کے پوچھنے پر دونوں افراد نے بتایا کہ انہوں نے ابھی ناشتہ نہیں کیا اس لئے انڈے خرید کر جیب میں رکھ لئے۔