• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد ڈینگی ایس او پیزکی خلاف ورزی اور تجاوزات پر 16 افراد دھر لئے گئے

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) انسداد ڈینگی ایس او پیزکی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے9 افراد کو گرفتار کر لیا ۔ آئی ٹین کی نجی آٹا ملز میں ڈینگی لاروا ملنے پر 4افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ دریں اثناء ضلعی انتظامیہ نے منڈی موڑ اور آئی جے پی روڑ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران 7 افراد کو گرفتار کر لیا  ۔روڈ پر تجاوزات قائم کرنے والی 30 سے زائد ریڑھیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں  ۔
اسلام آباد سے مزید