• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی راجہ فیصل رشید نے قتل اور منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا۔ عدالت نے تھانہ ویسٹریج کے علاقہ میں 2 ستمبر 2021 کو عثمان احمد کو دوران ڈکیتی قتل کر نے کے الزام میں گرفتار ملزم راجہ سعد ظہیر کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا۔تھانہ ویسٹریج میں ہی گزشتہ سال 10 نومبر کو 540 گرام چرس برآمد ہونے کے الزام میں گرفتار ملزم زاہد اللّٰہ کو بھی شک کے فائدے میں رہائی مل گئی۔
اسلام آباد سے مزید