• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوبیکو ہارم ریڈکشن حکمت عملی اپنانے سےقیمتی جانیں بچائی جا سکتی ہیں،ماہرین صحت

اسلام آباد (جنگ نیوز)پاکستان میں تمباکو نوشی میں کمی لانے کے حوالے سے روائتی اقدامات اور پالیسی سازی میں تبدیلیاں ناگزیر ہو چکی ہیں۔ تمباکو نوشی میں کمی کے حوالے سے بین الاقوامی تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جدید ٹوبیکو ہارم ریڈکشن سٹریٹیجی کو اپنایا جانا چاہیے ۔جدیدسائنسی تحقیقات کے بعد متعارف کروائی جانے والی ٹوبیکو ہارم ریڈکشن حکمت عملی اپنانے سے پاکستان میں 12 لاکھ سے زائد قیمتی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار محقق اورہیلتھ پالیسی مشیر ڈاکٹر رضوان جنید اور دیگر ماہرین صحت نے تھنک ٹینک ʼارادہʼکے زیر اہتمامʼبریک تھرو سائنسʼکے عنوان سے گول میز مباحثے کے شرکاء سے کیا۔ڈاکٹر رضوان نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں 112 ملین افراد کم نقصان والی متبادل پراڈکٹس استعمال کر رہے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان میں بھی دنیا کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تمباکو نوشی میں کمی کے لئے جدید ٹوبیکو ہارم ریڈکشن سٹریٹیجی اپنانی چاہیے۔
اسلام آباد سے مزید