اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) آل پاکستان سیکرٹریٹ ایمپلائز کوآرڈنیشن کونسل کے زیر اہتمام وفاقی سیکرٹریٹ میں گریڈ1 تا 16 کے ملازمین نے وزارت خزانہ کے دفتر کے باہر مطالبات کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ قیادت کونسل کے مرکزی صدر چوہدری محمد حسین طاہر ، سیکرٹری جنرل ذوالفقار احمد اور چیف کوآرڈینٹر ناصر خان نے کی۔ بعد ازاں کونسل کے عہدیداروں نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مطالبات پیش کئے ۔ وفاقی وزیر نے کونسل کے عہدیداران کو ان کے مطالبات کو وزیر خزانہ کے نوٹس میں لانے کی یقین دہانی کرائی ۔