اسلام آباد(جنگ نیوز) یو نائیٹیڈ بزنس گروپ کی سنٹرل کور کمیٹی کے ممبر احسن بختاوری نے کہا ہے کہ ڈینگی سے نمٹنے کے لئے معاشرتی سطح پر اقدامات اور عوامی شعور بیدار کرنا ناگزیر ہے، حکومت اور عوام کو مل کر اس مسئلے سے نمٹنا ہوگا، ہر شہری انسداد ڈینگی مہم میں اپنا کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جی الیون،جی ٹن مرکز،ایچ 13اور بہارہ کہو میں آگاہی مہم اور ڈینگی سپرے کرنے کے موقع پر تاجروں کے نمائندہ وفود اور شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نائب صدر آئی سی سی آئی ناصر محمود چوہدری،بابر چوہدری، نعیم اختر اعوان، سمیت دیگر بھی موجودتھے۔