• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، سمیت 11 شہروں کی جائیداد کی قیمتوں کا تعین آئندہ چند روز میں

اسلام آباد( رپورٹ ، تنویر ہاشمی ) ایف بی آر نے ملک بھر کے45شہروں کی غیر منقولہ جائیداد کی قیمتوں کا تعین کر دیا ہے جبکہ کراچی ، لاہور ، راولپنڈی ، اسلام آباد، ملتان سمیت11بڑے شہروں کی جائیداد کی قیمتوں کا تعین آئندہ چند روز میں کردیا جائیگا45شہروں کی موجودہ قیمتوں کو فیئرمارکیٹ ریٹ کے 75فیصد تک کر دیاگیااور ان میں 14نئے شہروں کو بھی شامل کیاگیا ،44شہروں کی جائیداد کی ویلیوایشن کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے جن پر یکم نومبر سے اطلاق ہوگا ، جن شہروں کی رہائشی ، کمرشل اور زرعی جائیداد کی قیمتوں کا تعین کیاگیا ہے ان میں مری ، چکوال ، کوٹلی ستیاں ، اٹک ،ایبٹ آباد، ، پشاور ، بہاولنگر ، بنوں ، بھکر ، چنیوٹ ، ڈیرہ اسماعیل خان ، ڈی جی خان ، فیصل آباد، گھوڑہ گلی ، گھوٹکی ، گوجرانوالہ ، گجرات ، حافظ آباد، ہری پور ، حیدرآباد، جھنگ ، جہلم ، قصور ، کوہاٹ ، خوشاب ، لاڑکانہ ، لودھراں ، منڈی بہاالدین ، مانسہرہ ، مردان ، میانوالی ، میر پور خاص ، ننکانہ ، نارووال ، نوشہرہ ، اوکاڑہ ، پاک پتن ، شیخوپورہ ساہیوال، سیالکوٹ ، سکھر، تلاگنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، وہاڑی اور وزیر آباد شامل ہیں ،نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2025سے ہوگاجن پر ٹیکس لاگو ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید