• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز حکومت، ابتدائی 7 ماہ میں بھارت سے درآمدات میں تیسری بار اضافہ

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت کےابتدائی7ماہ میں بھارت سےدرآمدات میں تیسری باراضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطا بق تجارت معطل ہونےکےباوجودبھارت سےدرآمدات ایک بارپھر بڑھ گئیں۔ذرائع کے مطا بق ستمبر2024 میں بھارت سےسالانہ بنیادپردرآمدات میں45 فیصد کابڑا اضافہ ہوا۔ ستمبر2024میں بھارت سے درآمدات کاحجم2کروڑ80لاکھ ڈالرزررہا۔ ستمبر 2023میں بھارت سے درآمدات ایک کروڑ93لاکھ ڈالرز تھیں۔ رواں مالی سال ستمبرمیں مسلسل دوسرے مہینے بھارت سےدرآمدات میں اضافہ ہوا۔
اہم خبریں سے مزید