اسلام آباد(نمائندہ جنگ) ایف بی آر نے مزید پانچ شہروں کراچی ، لاہور ، کوئٹہ ، سرگودھا اور لسبیلا کی غیر منقولہ جائیداد کے نئی قیمتوں کا تعین کر دیا ، غیر منقولہ جائیداد کےریٹس کو فیئر مارکیٹ قیمت کے75فیصد تک بڑھا دیاگیا ،اطلاق آج سے ہوگا، مجموعی طو ر پر ملک بھر کے 50شہروں کے ریٹس کا نوٹیفکیشن جاری جبکہ 6شہروں اسلام آباد ، راولپنڈی ، ملتان ، بہاولپور، رحیم یار خان اور گوادر کی رہائشی ، کمرشل اور زرعی جائیداد کے نئی ویلیوایشن جاری نہیں ہوسکی ، کراچی ، لاہور اور دیگر شہروں میں غیر منقولہ جائیداد کیے ریٹس کو فیئر مارکیٹ قیمت کے75فیصد تک بڑھا دیاگیا ،اطلاق آج یکم نومبر سے ہو جائے گا، ایف بی آر نے ملک کے 56بڑے شہروں کی غیر منقولہ جائیداد کی ویلیوایشن کرنے کی منظوری دی تھی جن میں سے اب تک 50شہروں کی جائیداد کے سرکاری ریٹس جاری کر دیئے گئے ۔