لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے چئیرنگ کراس مال روڈ پر پیپلز پارٹی کی طرف سے 26ویں آئینی ترمیم کی خوشی میں جشن پارلیمانی بالا دستی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہوہ وقت بھی جلدآئیگا کہ پنجاب کا وزیر اعلی اور پاکستان کا وزیراعظم جیالا ہوگا،ہم ادارے کھڑے کرنے والے لوگ ہے مگر آج جو ہماری فلیکسز اتار کر ہمارے ساتھ ہوا وہ ناقابل قبول ہے ،اس موقع پر ثمینہ خالد گھرکی،فیصل میر،چودھری اسلم گل،حاجی عزیز الرحمن چن،امجد جٹ،اصف ناگرہ، چودھری عاطف رفیق،زاہد ذوالفقار،ایڈون سہوترا اوردیگررہنمااورکارکن موجود تھے، انہوں نے کہا کہ لندن میں سابق چیف جسٹس غازی فائض عیسی پر حملہ عدلیہ پر حملہ ہے جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔ شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ آج میثاق جمہوریت کی تکمیل ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بلاول کے نعرے اتنی زور سے لگائیں کہ آواز 8 کلب تک جائے۔ چودھری اسلم گل اور عثمان ملک نے کیا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں ہونے والی عدالتی اصلاحات کے نتیجے میں ملک میں جمہوریت اور پارلیمان پھلے پھولے گی ۔فیصل میر نے کہا کہ بہن مریم نواز سے گزارش کروں گا جمہوری قدروں کا کچھ تو خیال کر یں ،جہاں آرا وٹو اورسبط حسن ، نرگس نے بھی خطاب کیا۔