• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری خوراک کا بلوچستان فوڈ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

کوئٹہ(خ ن)سیکرٹری خوراک مظفر ذیشان لہڑی نے گزشتہ روز بلوچستان فوڈ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کوئٹہ کا دورہ کیا ۔اس موقع پر سیکرٹری خوراک نے اتھارٹی کی جدید موبائل و سائینٹفک لیبارٹریز سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ، بعدازاں ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے عتیق اللہ خان نے ادارے کے مختلف شعبوں کے سربراہان کے ہمراہ تعارفی اجلاس میں اتھارٹی کے مختلف امور اور سرگرمیوں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مظفر ذیشان لہڑی کا کہنا تھا کہ عوام تک معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے بی ایف اے جیسا ادارہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، عوام کو ملاوٹ سے پاک و صحت بخش خوراک کی یقینی فراہمی کے ساتھ فوڈ انڈسٹری میں اصلاحات و بہتری کیلئے اتھارٹی کی کارکردگی قابل ستائش ہے ، انہوں نے کہا کہ اشیاء خوردونوش کی تیاری کے تمام مراحل و خوراک کی ترسیل تک کے تمام معاملات میں فوڈسیفٹی کو اولین ترجیح دینا ضروری ہے تاکہ بیماریوں کی شرح میں کمی لاکر ہیلتھ سیکٹر کا اضافی بوجھ کم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اتھارٹی کے اقدامات کو مزید بہتر و موثر بنانے ، مختلف اضلاع میں دفاتر کے قیام کے لئے اقدامات و اصلاحاتی عمل کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ، فوڈ سیفٹی کلچر کو فروغ دینے کیلئے عوامی آگاہی وقت حاضر کی ضرورت ہے ، اتھارٹی کے ٹریننگ اسکول اور ڈیجیٹل اسٹوڈیو کے قیام سے لوگوں تک فوڈ سیفٹی اور صحت بخش خوراک سے متعلق معلومات پہنچانے میں کافی مدد ملے گی۔
کوئٹہ سے مزید