کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ، ارشد اچکزئی، امین آغا، ضیاء الحق، توقیر بھٹی و یگر نے بیان میں پاکستان مائننگ ایسوسی ایشن کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مائننگ کے شعبے کو تباہی سے بچایا جائےاور مائننگ کے شعبے سے وابستہ افراد کو ترجیحی بنیادوں پر سیکورٹی فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں بھی اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے عوام کے ساتھ کھڑی ہوکر جرأتمندانہ فیصلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مائن اونرز ایسوسی ایشن کے ساتھ ہے اور دکی میں مزدوروں کے قتل عام سمیت دیگر دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتی ہے۔