کوئٹہ(پ ر) جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی ترجمان میر شمس کرد نے سانحہ مستونگ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بدقسمتی کی انتہا ہے اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود عوام غیرمحفوظ ہیں سیکورٹی کی خطیر رقم گورنر ‘ وزیراعلیٰ‘ وزراء اعلیٰ بیوروکریٹ پولیس افسران اور سیکورٹی اداروں کی حفاظت پر خرچ کی جارہی ہے عام آدمی سڑکوں پر محفوظ ہے نہ ہی گھروں میں سانحہ مستونگ نے ایک بار پھر حکومت کے قیام امن کے دعوؤں کی حقیقت بے نقاب کردی ہے ۔