• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی ریلی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام 3 سال سے لاپتہ سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ کی عدم بازیابی کے خلاف جمعہ کو بلوچستان یونیورسٹی چوک سے احتجاجی ریلی نکالی اور کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، ریلی میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ ، بیبو بلوچ ، ڈاکٹر صبیحہ بلوچ ، بیبرگ بلوچ سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی اور لاپتہ افراد کے اہلخانہ نے شرکت کی اس موقع پر مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اور لاپتہ افراد کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں ۔ مظاہرین سے اظہر بلوچ ، صبیحہ بلوچ ، بیبرگ بلوچ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو تعلیمی اداروں سے بھی لاپتہ کیا جارہا ہے ، بلوچ جب بھی اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے ہیں انہیں خاموش کرانے کی کوشش کی جاتی ہے ہم اپنے وسائل اور حقوق کی بات کرتے ہیں جیسے سہیل اور فصیح بلوچ کرتے تھے یہ عام بلوچ طالب علم تھے جو بلوچستان کیلئے کچھ کرنا چاہتے تھے ۔مقررین نے کہا کہ بلوچستان میں ایک مہینے میں 53 طلبا کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے بلوچ یکجتی کمیٹی نے تحریک چلائی ، بلوچستان ، سندھ میں احتجاجی ریلیاں نکالیں اس کے باوجود راولپنڈی میں ایک فلیٹ پر چھاپہ مار کر 10 بلوچ طلبا کو مبینہ طور پر لاپتہ کیا گیا ان میں سے متعدد طلبا کا آج امتحان تھا ان کی باحفاظت بازیابی کیلئے جدجہد جاری رکھیں گے ۔
کوئٹہ سے مزید