کوئٹہ ( پ ر)سردار زادہ جاوید عزیز لہڑی نے مستونگ میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ معصوم بچے اور بچیوں ،بے گناہ اور نہتے افراد کو نشانہ بنانا ظلم اور بے حسی کی انتہا ہے ۔یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ واقعہ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت اور واقعہ میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کےلیے دعا کی ۔انہوں نے کہاکہ واقعہ ایک المیہ ہے ۔معصوم طلباء اور طالبات کو سکول کے سامنے شہید کردیاگیا وہ ہمارے مستقبل کو نشانہ بنایاگیا ۔واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے کہاکہ سرداروں ،ذمہ داروں اورقبائلی عمائدین کو اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے مل بیٹھ کر سوچنا چاہیے کہ کس کو ہمارے تعلیمی اداروں سے تکلیف ہے کون ہے جو ہمارے بچوں کو نشانہ بنارہاہے ۔ہمیںاپنے دشمن کو تلاش کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ اگر زندہ قوم بن کر جیناہے تو ان عوامل کو ختم کرنا ہوگا ۔