• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کے وکلاء کیلئے جوڈیشل اکیڈمی میں ٹریننگ 9 نومبر سے شروع ہوگی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے وکلاء کیلئے خیبر پختو نخوا جوڈیشل اکیڈمی میں ٹریننگ 9 نومبر سے شروع ہوگی ۔ کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر قاری رحمت خان ایڈوکیٹ کے مطابق کوئٹہ کے وکلاء کیلئے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد اور سندھ جوڈیشل اکیڈمی میں ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے اور اب جوڈیشل اکیڈمی خیبرپختونخوا میں بھی جوڈیشل اکیڈمی ٹریننگ کا پیکیج دے رہے ہیں ، پہلے مرحلے میں 15 وکلاء اور دوسرے مرحلے 25 وکلا نومبر کے پہلے اور دوسرے ہفتے میں تریننگ میں شامل ہوں گے جبکہ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں بھی ٹریننگ جاری رہے گی ۔