• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کو نشانہ بنانیوالے انسان کہلانے کے لائق نہیں‘ مرکزی مسلم لیگ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)مرکزی مسلم لیگ پاکستان بلوچستان کے صدر حافظ محمد امجد اسلام نے مستونگ دھماکے میں معصوم بچوں ، پولیس اہلکار ، شہری سمیت 8 افراد کی شہادت اور 30 کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردانہ کارروائی میں اسکول کے باہر دھماکہ کرکے معصوم بچوں اور شہریوں کے خون سے صوبے کی زمین کو ایک بار پھر سرخ کیا گیا ،واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں ، معصوم بچوں کو شہید کرکے دشمن اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے ، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہدا کو اپنے جوار رحمت میں جگہ ، پسماندگان کو صبر جمیل اور زخمیوں کو جلد صحت عطا فرمائے۔
کوئٹہ سے مزید