• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برشور اورتوبہ کاکڑی میں غیرقانونی الاٹمنٹ قبول نہیں‘ پشتونخوانیپ

کوئٹہ (پ ر) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی بیان میں پشین کے علاقے تحصیل برشور، توبہ کاکڑی کے ایریا میں غیر قانونی اور جعلی الاٹمنٹ کے ذریعے مقامی قبائل کی زمینوں پر قبضہ کرنے کی سازشوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ مقامی قبائل کے پدری زمینوں کو غیر مقامی افراد کے نام پر جعلی اور بوگس طریقے سے الاٹمنٹ کرنے اور وہاں مختلف معدنیات کی تلاش کے بہانے اس قسم کے قبضے کرنے کے ناروا عمل کو کسی بھی صورت پشتون ملت برداشت نہیں کرسکتے بلکہ پشتون علاقوں میں معدنی وسائل سے مالامال علاقوں، زرخیز زمینوں اور جنگلات کے زمینوں پر پہلے سے بھی قبضے کی سازشیں جاری ہیں اور دوسری طرف جعلی دہشتگردی کے نام پر ایسے علاقوں میں بدامنی کی صورتحال پیدا کرکے درحقیقت وسائل سے مالامال علاقوں پر قبضہ کرنا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیںاس طرح غیر قانونی اور بوگس طریقے سےبرشور، توبہ کاکڑی کے لاکھوں ایکڑ پر مبنی جعلی اور دروغ گوئی پر مبنی الاٹمنٹ علاقے کے قبائل تسلیم نہیں کرتے۔بیان میں کہاگیا کہ پارٹی ایسے اقدامات کے خلاف احتجاجی تحریک میں صف اول کا کردار ادا کریگی صوبائی حکومت برشور و توبہ کاکڑی میں ہونے والی غیر قانونی الاٹمنٹ کو فوری طور پر منسوخ کرے ۔
کوئٹہ سے مزید