• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سونے کی قیمت میں 2500 روپے فی تولہ کی کمی،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 25ڈالر فی اونس کی کمی سے 2777ڈالر سے کم ہو کر 2752 ڈالر فی اونس پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں کمی کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 2500 روپے فی تولہ کی کمی سے 2لاکھ 84ہزار 700 روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 2144 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 44 ہزار 84 روپے ہو گئی ہے جبکہ چاندی کی قیمت 20 روپے فی تولہ کی کمی سے 3430 روپے فی تولہ ہو گئی۔
اہم خبریں سے مزید