• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف 5 نومبر کو 3 مصروف شاہراہوں کے انٹرچینج کا سنگ بنیاد رکھیں گے

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) وزیراعظم پاکستان وفاقی دارالحکومت کی تین مختلف شاہراہوں کے انٹرچینج کی گراؤنڈ بریکنگ کریں گے۔ اس کیلئے چیف کمشنر/ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وزیراعظم شہباز شریف کو اکتوبر کے آخر میں تحریری اطلاع دی تھی۔ جناح ایونیو/ نائتھ ایونیو اور ابن سینا روڈ اسلام آباد کے سنگم پر واقع یہ انٹرچینج تینوں مصروف شاہراہوں کے ٹریفک کے اژدھام کے مسئلے کو حل کرے گا۔ سرکاری ادارہ نیسپاک اس سٹیٹ آف دی آرٹ انٹرچینج کی تعمیر کا کنسلٹنٹ ہے۔ 5نومبر 2024کو سنگ بنیاد رکھنے کی گراؤنڈ بریکنگ تقریب کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، سیکٹر ایف 10کی طرف سے سیکٹر ایف 8کی جانب جناح ایونیو پر 650 میٹر طویل انڈر پاس بنایا جائے گا، سیکٹر ایف 8 سے سیکٹر ایف 10 کی جانب 750 میٹر طویل جناح ایونیو پر فلائی اوور بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تینوں شاہراہوں جناح ایونیو، نائتھ ایونیو اور ابن سینا روڈ کے انٹرسکیشن پر مارگلہ روڈ کی جانب 350 میٹر لمبا دوسرا فلائی اوور بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید