• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک سعودی اعلیٰ سطح اجلاس، بھاری سرمایہ کاری کا روڈ میپ طے

ریاض (شاہدنعیم) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان کے وفاقی وزراء اور سعودی حکام کے درمیان اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں دونوں ممالک کے مابین بھاری سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعے کو وزارتِ پٹرولیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری شیخ خالد بن عبدالعزیز الفالح نے ریاض میں پاکستان کے وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ، نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان اور وزیرِ پٹرولیم مصدق ملک کے ہمراہ اجلاس منعقد کیا جس میں دونوں ممالک میں طے ہونے والے ایم او یوز اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا، انہوں نے وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ کو 25 اور26 نومبر کو سعودی عرب میں ہونے والے ایکسپو میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
اہم خبریں سے مزید